شاہ دانہ
برالدو شگر کے وزٹ کے دوران بیانگسہ گاؤں میں ہمارے میزبان حاجی علی صاحب کے گھر میں یہ غیر معروف سا پودا دیکھ کر مجھے تجسس نے گھیرا، میری جوانا کا پودا اور برالدو میں؟ میں نے حاجی صاحب سے پوچھا یہ پودا کہاں سے آیا؟ کہا گیا شیخ صاحب نے ایران سے اسکا بیج لایا تھا اور اب ہر گھر میں لگا ہوا ہے۔۔ میں نے غور کیا تو واقعی ہر گھر کے کمپاونڈ میں اسکے کچھ پودے ایستادہ تھے۔ میں نے شیخ صاحب سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تو حاجی صاحب مجھے لیکر گاؤں سے اوپر بنی پگڈنڈی پر لے گئے ۔۔ آدھے گھنٹے کی پیدل چڑھائی کے بعد شیخ صاحب کے گھر پہنچے۔۔ منلسار اور ہنس مکھ عالم دین جناب شیخ عنایت ناصری صاحب سے یہ ہماری پہلی نشست تھی، آپکے علم، وسعت نظری اور ملنساری انتہائی متاثر کن تھی۔ میں نے اس پودے کے بارے میں استفسار کیا تو آپ نے بتایا کہ ایران میں اسکے بیج عام کھایا جاتا ہے، اسے سردی میں کمی اور ذہانت کے اضافہ کے لئے مجرب سمجھتے ہیں۔ میں نے فارسی نام پوچھا تو کہا ایران میں اس بیج کو شاہ دانہ کہتے ہیں۔
میں نے دوستوں اور چاچا گوگل کی مدد سے اس پودے کے بارے میں معلومات حاصل کئیں، میں نے جیسے جیسے اسکے بارے میں پڑھا، حیرتوں کے سمندر میں غوطہ زن ہوتا رہا اور بے اختیار منہ سے نکل آیا " فبائ آلا ربکما تکذبان"
اس پودے کا سائینسی نام cannabis sativa ہے اس پودے سے کئی قسم کے اہم فوائد حاصل ہوتے ہیں اور تین ہزار سال قبل مسیح سے یہ پودا انسان کے زیر کاشت ہے۔
اس پودے کی ادویاتی تاثیر کی بنا پر مختلف تہذیبوں میں اہم احیثیت رہی ہے۔ مشہور زمانہ میری جوانا نشہ بھی اسی پودے کے گوند سے بنتا ہے، اسکی جنگلی رشتہ دار پودے سے ہمارے درباروں کے استفادہ کنندگان مشہور زمانہ مشروب بھنگ بھی بناتے ہیں۔ اور اسی پودے سے مشہور زمانہ حشیش بھی بنتا ہے جسے حسن بن صباح بانی فرقہ باطنی کے مشہور جنت قلعہ الموت میں فدائیوں کی برین واشنگ کے لئے ایجاد کیا گیا تھا۔
مگر اس پودے کے بیج کھانے کے لئے صحت افزا اجزا سے پر ہے جو انسانی صحت پر انتہائی مفید اثرات کا حامل ہے۔ ڈپریشن ، بے خوابی اور انزائٹی آج کے دور کی اہم بیماریاں ہیں جسکے لئے اس کا بیج تریاق ہے۔ اس کے بیج کے اندر لینولیئک اور الفا لینولئیک ایسڈ کی مقدار تیس فیصد ہوتی ہیں جو اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کا سورس ہے جو کہ دل کے امراض میں مفید ہے۔ اسکے علاؤہ نائٹرک ایسڈ بھی ہے جو دوران خون کی بیماریوں کے لئے انتہائی مفید سمجھے جاتے ہیں، یہ بلند فشار خون کو ریگولیٹ بھی کرتی ہے۔ اسکے علاؤہ بہترین پروٹین کا ذریعہ ہے، وٹامن اے بی کے علاؤہ سلفر اور پوٹاش کی کافی مقدار بھی پائی جاتی ہے۔ قولنج کے کینسر سے بچاؤ میں بھی اسکے بیج اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ شیخ صاحب کا شکریہ آپ نے ایک مفید اور ہمہ جہت پودے کو علاقے میں متعارف کروایا۔ طالب دعا جی ایم ثاقب سکردو
No comments:
Post a Comment