Friday, February 25, 2022

 تھلے بڑوق ۔۔۔ خوبصورت اور مفید جڑی بوٹیوں کا مسکن

تھلے بڑوق ضلع گنگچھے گلگت بلتستان کی ایک اہم سیر گاہ اور مارجینل لینڈ ہے۔ یہاں کی خوبصورتی، پر فضا مقام ندی نالے اپنی مثال آپ ہیں اور پھولوں اور جڑی بوٹیوں سے پر ہے۔ یہاں تک پہنچنے کے لئے ڈوغونی پل کراس کرکے ایک گھنٹہ نالے میں ڈرائیو کرنا ہے، یہاں کے لوگوں کی معیشت میں مویشیوں اور جانوروں کا اہم کردار ہے۔ وسیع چراگاہ آگے شگر تک پہاڑی ٹریکینگ گلیشئرز اور جھیل اس نالے کی پہچان ہے۔ یاک فارمینگ کے لئے اس نالے میں بسنے والے لوگوں کو مراعات دیں اور یاک کا گوشت بین الاقوامی منڈی تک پہنچائیں تو تین چار ہزار کا کلو بک سکتا ہے۔جس سے ملکی زر مبادلہ میں اضافے کے ساتھ ساتھ یہاں کے لوگوں کی معیشت میں نمایاں بہتری کے امکانات ہیں۔
وائلڈ جنگلی کالی زیری کو یہاں کے لوگ تھلے کہتے ہیں۔ اس نالے میں اسکی بکثرت پیداوار پائے جاتے ہیں اور لوگ اسے ہارویسٹ کرکے مارکیٹ میں ہزار سے دو ہزار تک کلو بیچتے ہیں۔ اسکی خوشبو ایسی ہے کہ آپ کے گھر میں ہانڈی پک رہی ہے تو سارے محلے میں خوشبو پہنچے۔
جی ایم بلغاری یہاں ہمارے گائڈ اور میزبان تھے، ہم یہاں موجود جڑی بوٹیوں کی کھوج میں آئیے تھے۔ قدرت کی فیاضی یہاں بھی دل کھول کر ہے اور انواع و اقسام کے پھولوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہاں بے شمار قیمتی میڈیسنل پلانٹس موجود ہیں۔ ہم نے کچھ سپیسمنز جمع کئے اور پہاڑ کے چوٹی پر بار بی کیو سے لطف اندوز ہونے کے بعد واپس لوٹے۔ بقول چچا غالب، چند حسینوں کے خطوط، چند تصویر بتاں، بعد مرے مرنے کے گھر سے یہ ساماں نکلا، یہاں آپ حسینوں اور بتاں کو پھولوں اور جڑی بوٹیوں کے بیج سے تبدیل کریں تو یہ شعر ہمارے حسب حال ہوگا۔




ت

No comments:

Post a Comment