Friday, February 25, 2022

ایک نہایت ہی عجیب پودا




 انگارو 

ناچیز جب بھی کسی جگہ کا وزٹ کرتا ہوں تو وہاں کے فلورا پہ نظر رکھتا ہوں اور خصوصا میڈیسنل اور آرنامینٹل پلانٹس کی کھوج میں بھی۔ اللہ تبارک وتعالی نے ہر علاقے میں وہاں کی موسمی حالات سے موافق پودے پیدا کئے ہوئے ہیں جن کی گوناں گوں خصوصیات کی کھوج فرائض انسانی ہے۔ اہل علم سے آج ایک پودے کے بارے میں کچھ معلومات شئر کرتا چلوں جسے میں نے سطح سمندر سے نو ہزار فٹ کی بلندی پر پایا ہے اور اس شدید سرد موسم میں بھی اسکے پتے ہرے بھرے پایا۔ میرے دل کو لگی کہ کیوں نہ اس پودے کو ہیج پلانٹ کے طور پر ہم سرد علاقوں میں متعارف کروائے؟ میں نے اس پودے کی کٹینگز لیں اور جڑ سمیت تین پودے بھی اکھاڑے اور لوکل لوگوں سے اسکا نام پوچھا جو کہ خود ادیبانہ نام تھا "انگارو" ۔ لو جی انگارو منزل پر پہچ گیا۔ ان لوڈینگ کے دوران اس کے بارے میں  فروٹ نرسری حشوپی  کے ایک جہاندیدہ مالی نے بتایا کہ اس کے پتے جانور بلکل نہیں کھاتے اور کسی نے اس کے پتوں کو سونگھا تو فورا پیچس شروع ہو جاتی ہے۔ یعنی اس کے اروما میں کوئی خاص کیمیکل ہے جو یہ اثر دکھاتی ہے۔ اس پودے کی پہچان کے لئے اہل علم نباتات مدد کریں ۔

No comments:

Post a Comment