جنسنگ
میں نے لیٹریچر میں پڑھا ہوا تھا کہ جنسینگ کا اصل وطن ہمالیائی سطح مرتفع اور پہاڑ ہیں۔ تب سے اسکی جستجو تھی۔پھر کوریا میں اسکی تجارتی کاشت، دنیا میں اسکی مقبولیت، اسکے ادویاتی فائدے، یہ سب چیزیں میرے شوق کو مہمیز دے رہی تھی کہ چین سے اسکے پودے لانا ہے۔ٹرینیگ سیشنز کے بعد چینیوں نے دو گھنٹے شاپینگ کے لئے ہمیں ارومچی کے گرینڈ مارکیٹ میں چھوڑا اور اس موقع سے فائدے اٹھاتے ہوئے میں نے ترجمان مس ایلس سے کہا کہ دوسروں کو آپکی رہنمائی کی ضرورت نہیں مگر مجھے آپکی ہیلپ چاہئے کیونکہ مجھے خاص چیز لینا ہے۔ باقی چیزیں تو پاکستان سے مل جاتے ہیں آپ مجھے زندہ جڑی بوٹی فروخت کرنے والے کسی دوکان پر لے جائیں۔ مس ایلس نے کئی انکوائری فون کرنے، گوگل میپ کی مدد لینے کے بعد ہمیں منزل مقصود تک پہنچایا۔ میں نے اشاروں کی زبان اور پھر انگلش ٹو چائنیز ٹرانسلیٹر ایپ کی مدد سے خاتون دوکاندار کو جنسینگ کے زندہ جڑ کے بارے میں بتایا اور اس نے آخر کار مجھے میری ڈیمانڈ لاکر دے دی۔
دوستو یہ پودا جیسے آپ تصویر میں دیکھ رہے ہیں مس ایلس نے اٹھایا ہوا ہے اسکی پروپیگیشن اسی جڑ سے ہوتی ہے۔ کوریا اور چائنا سالانہ اسکی کاشت اور فروخت سے کروڑوں ڈالر کماتے ہیں۔ میں نے سوچا اسے پاکستان لے جاکر اگانے کی کوشش کرتا ہوں۔ پہلے تو مس ایلس نے ڈرایا کہ ائیر پورٹ سے ضبط کیا جائے گا، مگر میں نے ٹھان لی کہ زیادہ سے زیادہ ضبط سہی پانچ دس ہزار کا نقصان سہی دو جڑ خرید لی اور چھپاکر پاکستان لانے میں کامیاب بھی ہوا۔ پاکستان پہنچتے ہی مس ایلس کا میسیج آیا تھا کہ پودا پہنچ گیا؟ میں نے ہاں کہا تو وہاں سے"اوہ نو" کا رپلائی آیا۔
جنسینگ کے حوالے سے مختصر معلومات اور فوائد آپ دوستوں سے شئر کرتا ہوں۔
بھرپور اِنرجی اور ہشاش بشاش زندگی کیلئے اس کا صدیوں سے استعمال ھو رہا ھے اور جدید تحقیق کے مطابق جنسنگ ایک کلاسیکی جڑی بوٹی ہے جس کے اجزاء انسانی جسم میں تھکن، دباؤ، پریشانی اور بے چینی کے خلاف قوت مدافعت میں اضافہ کرتے ہیں۔
جنسنگ کوخاص کر مقوی باہ بطور مردانہ قوت قدرتی دوا بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اسے بڑے پیمانے پر ذیابیطس ٹائپ II علاج کیلئے بھی زیرِ استعمال لایا جاتا ہے۔ ذیابیطس ٹائپII کی وجہ سے عموماً مردانہ کمزوری ہو جاتی ہے۔ جنسنگ انسانی جسم میں طاقت پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس میں شامل کچھ اجزاء خون میں کولیسٹرول اور شوگر کی سطح کو نیچے لاتے ہیں اور قوت مدافعت میں اضافہ کرتے ہیں۔یہ سرد ملکوں میں خصوصا چین کوریا، سائیبریا میں اگتی اور اب تجارتی پیمانے ہر کاشت کی جا رہی ھے دواوں اور انرجی ڈرنکس میں استعمال ہو رہی
طریقہ استعمال!
پیس کر پوڈر بنا کر رکھ لیں ایک چائے والا آدھا چمچ ایک دن میں ایک دفعہ دودھ کے ساتھ یا اتنی ھی خوراک دودھ میں پکا کر استعمال کریں.اس کے استعمال سے جسمانی کمزوری دور ہوتی ہے ، تھکاوٹ کا خاتمہ ہوتا ہے ۔خون اور دوسرے اہم سیالات بد ن کی پیدائش بڑھ جاتی ہے۔ قوت مدافعت بڑھتی ہے ، قوت باہ میں اضافہ ہوتاہے ،مادہ منویہ کی پیدائش اور کرم منی کی تعداد اور صحت میں اضافہ ہوتاہے ، عورتوں اور مردوں میں اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت میں بہتری آتی ہے ۔ حاملہ خواتین کی صحت بہترہوتی ہے ۔اداسی ، خوف ، تشویش ، ڈیپریشن ، ٹینشن، جو بڑھاپا آنے کا اہم سبب ہیں ، کا خاتمہ ہوتا ہے۔ نظام ہضم کی اصلاح ہوتی ہے، جگر کا فعل درست ہوتا ہے، کھایا پیا جزو بدن بنتا ہے ۔بالوں کی سیاہی واپس آنا شروع ہوجاتی ہے ، ہڈیاں اور عضلات قوت پکڑتے ہیں، ہلتے دانت مضبوط ہوتے ہيں، لاغری (دبلاپن) دور ہوکر وزن بڑھتا ہے ، جھریو ں کا خاتمہ ہوتا ہے ، اعصاب کو تقویت ملتی ہے، یاداشت بہتر ہو جاتی ہے ، دماغی کام کرنے کی صلاحیت بڑھتی ہے۔ غرض کہ ڈھلتا شباب واپس لوٹ آتا ہے ۔
تحریر جی ایم ثاقب سکردو
No comments:
Post a Comment